Booster of faith

Let’s learn source of love of Allah.

Patience.

صبر کے معنی:روکنا اور برداشت کرنا

صبر کا مفہوم :دل غم کی شدت سے پھٹا جا رہا ہوں لیکن زبان پر حرف شکایت نہ آئے۔

صبر کا انعام: تین حروف پر مبنی صبر ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جو انسانی فطرت کے منافی ہے کہ انتہائی تکلیف کے باوجود بھی زبان پر شکوہ نہ ہو ۔جب کام اتنا مشکل ہے تو کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کا اجر بہترین نہ ہو .

اللّہ کا ساتھ:”بے شک اللّہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے” (البقرۃ:153)

اللّہ کی محبت:”اور اللّہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے”۔ (آل عمران:146)

صبر کا بدلہ اللّہ کی محبت اور ساتھ ہے۔ جب بھی صبر کرنا مشکل ہوجائے تو سوچیں اس وقت کے صبر کے بدلے رب تعالیٰ کی محبت ملے گی۔ پھر رب کی محبت کے آگے ہر تکلیف ہیج ہے۔

صبر اسلامی تناظر میں:ان کی زندگی سے صبر سیکھتے ہیں جن کی پوری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے

:۔ابتدائی مشکلات پر صبر

جب پیارے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم سلم نے نبوت کا اعلان کیا تو ہر کوئی دشمن بن گیا۔ اپنے ہی رشتے دار خون کی پیاسے بن گئے ۔ عزیزوں کی بے رخی ، مالی تنگی غرض ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا لیکن زبان پر کوئی شکوہ نہ آیا۔ تصور کریں عزیز رشتہ داروں کی بے عتنائی پہ صبر۔

:معاشرتی مقاطعہ پر صبر:

سرکارِ دو عالم صلی اللّہ علیہ وسلم جن کے لیے یہ کائنات تخلیق کی گئی تین سال تک کا ان کا اور ان کے خاندان بنو ہاشم (ابو اللہب کے علاوہ) کا معاشرتی مقاطعہ کیا گیا اور آپ صلی اللّہ علیہ وسلم تین سال شعبِ ابی طالب میں محصور رہے۔ ان تین سالوں میں سردار انبیاء صلی اللّہ علیہ وسلم نے ہر طرح کی مشکل دیکھی لیکن کوئی شکایت زبان پر نہ آئی۔بادشاہ نے فقر کی زندگی گزاری لیکن صبر واستقامت میں کمی نہ آئی۔

:لخت جگر کی وفات پر صبر:

کوئی خونی رشتہ کھو جائے تو صبر ناممکن ہو جاتا ہے لیکن ایسے موقع پر بھی سرکار دو عالم صلی اللّہ علیہ وسلم نے صبر کا دامن نہ چھوڑا۔اپنے بیٹے ابراہیم کی وفات پر بھی آپ صلی اللّہ وسلم کے یہ الفاظ تھے۔

آنکھوں سے آنسو جاری ہیں اور غم سے دل ڈھال ہے پر زبان سے کہیں گے وہی جو ہمارے پروردگار کو پسند ہے اور اےابراہیم! ہم تمہاری جدائی سے غمگین ہیں۔

(صحیح بخاری:1303)

اکلوتے لخت جگر کو کھویا ہے لیکن پھر بھی صرف اللّہ کی رضا کی فکر ہے اور زبان پر ایسا کوئی کلمہ نہیں جو اللّہ کی ناراضگی کا باعث بنے۔اب بطور امتی کیا ہمارا فرض نہیں بنتا کہ اللّہ کی رضا کو مقدم رکھیں اور دکھ اور تکلیف کے موقع پر بھی صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور زبان سے کوئی ایسا کلمہ ادا نہ کریں جو رب کی ناراضی کا باعث بنے یہ دنیا ہے جنت نہیں کہ ہمیں سب کچھ مل جائے جو نہیں ملے گا اس کا متبادل جنت میں مل جائے گا صبر صرف یہ سوچ کہ کیا جائے کہ اس کا بدلہ رب تعالی کی محبت ہے اور اللّہ کی محبت سے قیمتی اور کیا ہوسکتا ہے۔

Written by Muskan Malik۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0 thoughts on “Booster of faith”

  1. ремонт квартир екб
    [url=https://1remont-kvartir-ekb.ru/]https://1remont-kvartir-ekb.ru/[/url]

  2. Nice attempt.❤️ Indeed, patience and tolerance are the keys to Jannah. Allah nai hm sb ummati ke liye sabr ka badla : jannat hi rkha hai. Sabr mai intazaar, Allah ki rehmat ka intazzar bhi important hai❤️. Trust in Allah, faith in Allah, agr bhetri hai to Allah aata krein gain agr bhetri nhi to sabr aata krein. In sha Allah ????

Aslamualykum!
Scroll to Top