Real meaning of sacrifice.

Let’s learn about real meaning of sacrifice.

قربانی کا فلسفہ کیا تھا ؟؟؟

قربانی کا حکم کیوں دیا گیا ؟

کیا سوچا ہے ہم نے کبھی ؟

افسوس ہم نے جاننے کی کوشش ہی نہیں کی ہمیں لگتا ہے کہ بس جانور قربان کیا اور سنت پوری۔

۔قربانی کا مطلب یہ تو ہرگز نہ تھا کہ بازار سے جانور لے آؤ اور ان کی قربانی کر دو بس تمہاری ذمہ داری ختم۔۔۔

سنت ابراہیمی علیہ السلام تو یہ تھی کہ جو چیز تمہیں سب سے عزیز ہے اسے اللّٰہ کی راہ میں قربان کر دو۔ اللّٰہ کا کوئی حکم ہے تو بغیر سوچے اس کی تعمیل کرو۔کیا ہم ایسا کچھ قربان کرتے ہیں اس قربانی کے مہینے میں جو ہمیں پسند ہو پر ہمارے رب کو پسند نہ ہو؟؟؟ کیا اک لمحہ بھی ہم نے سوچا کہ ایسے ہمارے کون سے اعمال ہیں جو اللّٰہ کو نہیں پسند اور اللّٰہ کی خوشنودی کے لیے ان کو چھوڑ دیں تاکہ رب راضی ہو جائے۔

اک انسان کے لیے اس کی انا بہت اہم ہوتی کیا اللّٰہ کے لیے اپنی آنا ختم کی۔جن کو تکلیف دی ان سے اللّٰہ کی رضا کے لیے معافی مانگ لی۔جو رشتہ دار ناراض تھے اپنی آنا کو اک طرف رکھتے ہوئے اللّٰہ کے لیے صلح کی کیا؟کوئی اک ایسا عمل کیا جو فقط اللّٰہ کی رضا کے لیے کیا ہو۔اللّٰہ کے لیے خود کو بدلا کہ رب کو پسند آ جاؤں۔ہمیں میوزک ،فلمز ،ڈرامے پسند ہیں جو ہمارے رب کو پسند نہیں ہیں کیا ہم نے اس سب کو چھوڑ کر اپنی پسند رب کے لیے قربان کی۔۔قربانی کا اک مطلب ہوتا ہے تزکیہ نفس ۔کیا کیا ہم نے؟ کہ نفس کو پس پشت رکھ کر صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے سوچیں ۔کیا اپنے اعمال پہ غور کیا کہ وہ چیز ہی چھوڑ دیتے ہیں جو رب کو پسند نہ تھی۔ہر وہ عادت چھوڑ دیتے ہیں جو اللّٰہ کی ناراضگی کا سبب بن سکتی ہو ۔افسوس آج سمجھتے ہیں کہ جانور قربان کرکے ذمہ داری پوری۔قربانی کا مقصد تو انسان کو یہ سکھانا تھا کہ اللّٰہ رب العزت کو ہر چیز سے عزیز رکھنا ہے ۔اسکو تقوی چاہیے ہمارا تقوی۔جو بھی عمل ہو عبادت ہو فقط اللّٰہ کے لیے ہو⁦۔کیا واقعی تقوی سیکھا ہے ہم نے ؟

اک خود احتسابی سوال ہے ضرور پوچھیں خود سے۔

Written by Muskan Malik.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Aslamualykum!
Scroll to Top