کیا سمجھتا ہے کوئی بھی وہ شخص جو یہ پڑھنے لگا ہے کہ کیا بیان کیا جانے والا ہے؟
پھر سے حلال و حرام پر تقریر؟
پھر سے ایک موسیقی کی ممانعت پر لمبی تحریر ؟
پھر سےایک موسیقی کے نقصانات کی فہرست؟
کیا اسے پڑھنے والا کوئی ہے جو سمجھتا ہو کہ اس میں موسیقی کے فوائد ہیں؟
کیا کوئی ایسا جو نہ جانتا ہو کہ یہ الله اور اسکے رسول کی طرف سے منع کردہ ہے ؟
کیا کوئی ایسا ہے کہ اسکا ضمیر اسے موسیقی سے متعلق گواہی دیتا ہو کہ بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسے لکھوں ایک بار پھر کہ بچ لو لوگو!!!!!!!
:اگر چاہیے تو دے سکتی ہوں قرآن وحدیث سے حوالہ کیا نہیں پڑھ چکے یہ آیت کریمہ
وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ".(سورۃ البقرہ 165) "اور جو ایمان والے ہیں وہ اللہ کی محبت میں شدید ہیں"
کیا ہم ہیں ایمان والے ؟ جو بہت بڑ ھے ہوئے ہوں محبت میں اس رب کی جس کے رب العالمین ہونے کا دن میں 17 فرائض میں ہر روز اعلان کرتے ہیں ۔ پھر یہ کیسی محبت ہے جس کے ہم دعوے دار ہیں۔
یہ گناہ ہے ۔۔۔
کبیرہ ہے یا صغیرہ ہے؟۔
نہیں یار میں نہیں بچ سکتا۔۔۔۔۔۔
ہر کوئی سنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اس میں کیا برائی ہے ۔۔۔۔۔
قرآن میں کہاں ذکر ہے۔۔۔۔۔۔
نہیں نہیں یہ حدیث توضعیف ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے پاس جوازوں کی لمبی فہرست ہے۔۔جو نہ ختم ہونے والی ہے۔ کیا محبت کا تقاضہ یہ نہیں ہےکہ سر جھکا دیا جائے ضد چھوڑ دی جائے ۔ محبت میں بھی دلائل مانگے جاتے ہیں ؟ جب کہہ دیا رحمن و رحیم رب نے
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ (سورۃ لقمان: 6) "اور لوگوں میں وہ ہیں جو لغو باتوں کو مول لیتے ہیں کہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں-"
محبت کرنے والا، سلامتی دینے والاحفاظت کرنے والا، اللہ روک رہا ہے، لغویات سے کہ نہیں لا سکتا کوئی چاند تارے،” کوئی نہیں دے سکتا تمہیں وہ جو ہے. تمھارے پالنہار کے خزانوں میں ۔نہیں کر سکتا کوئی اتنی محبت جتنی وہ کرتا ہے اپنے نازک ، کمزور اور عاجز بندوں سے اپنے۔ نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کے ذریعے جب اس نے بھیج دیا اپنا پیغام کہ
اللہ نے مجھے سارے عالم کے لیے رحمت اور ہادی بناکر بھیجا ہے اور مجھے حکم کیا ہے کہ میں بانسری اور موسیقی اور کفارات کو مٹا دوں۔”
(مسندامام احمدابن حنبل 257/5)
پھر کہتے رہے کہ
گانا دل میں نفاق کو ایسے پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو
(السنن الکبری للبیھقی21537)
ابن قیم فرماتے ہیں
نہیں یکجا ہوتا ایمان اور موسیقی ایک دل میں یہاں تک کہ ایک دوسرے کو نکال دیتا ہے۔
پھر کس چیز نے ہمیں بہکا دیا ؟
کیوں ہم نے ایمان کو ارزہ سمجھ کر موسیقی کو دل میں بسا لیا ؟
کیوں جس کی محبت میں شدید ہونا تھا اسی کی محبت کے لیے ہم نہیں تڑپے؟
جب سے ہم نے اس کی محبت کو چھوڑ کر بھاگنا شروع کیا، ہم تو بھاگ ہی رہے ہیں ۔ نڈھال ہوگئے،ٹوٹ گئے پر بھاگ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
نہیں نہیں ۔۔۔۔۔ دیتا تھا نہ ضمیر ہمیں آواز یں ۔۔۔۔ کیا تو ہے ضمیرکو ہم نے مطمئن –۔۔۔ ہمیں لگا تھا ہم غلطی پر ہیں۔۔۔۔۔کوشش کی گانوں سے بچنے کی پر کیا کریں محبت کرنے کے حقدار رب کی محبت جو کلی اطاعت مانگتی ہے ہی نہیں کر ہیں۔۔۔۔۔ہم نے نشید بنانی شروع کی کہ گانوں کا متبادل ہو پھر پھسل گے ۔۔۔ اس میں بھی میوزک ڈل گیا۔ نعتوں میں بھی شرک اور میوزک ڈال دیا۔ کیوں کلام ربی کے ہوتے ہوئے دل کسی اور سمت بھاگتا ہے؟؟؟؟؟
ہاں ہے وہ اللہ، الرحمن، الرحیم اور پھر المومن اور السلام اور المھیمن ،مگر ساتھ ہی ہے الملک اور العزیز اور الجبار۔ اس کے لیے جو کرے کھلی نافرمانی۔۔۔کیا دل میں محبت نہ آئے تو دل کانپتا بھی نہیں اس دن سے جب وہی ہوگا
واحد القهار مالک
اور تنبیہ کر دی اس نے اپنے نبی کے ذریعہ کہ
جو شخص گانا سنے گا تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا۔”(کنز العمال ج7)
تو ڈر جاؤ! کیوں کہ وہ تو قادر ہے معاف کرنے پر بھی اگر طلب کر لو معافی۔۔۔۔ کہ چل رہی ہیں سانسیں۔۔۔ اور پکڑنے پر بھی کہ مضبوط ہے گرفت اسکی ۔۔۔۔۔
!!!!!!!!!بچ جاؤ لوگو
کلام الله کو زندگی میں لاؤ، موسیقی گانا ان شاء الله زندگی سے نکل جائے گا۔ دعا کرو محبت مل جائے اس شفیق اور کریم رب کی۔
جس کو یہ خزانہ مل گیا وہ راز پاگیا ہر کامیابی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
از قلم: علیزہ فاطمہ
Well said !
May Allah grant us power to eradicate music at national level
We are Muslims and now it’s our duty to preach Islam (the message of Allah) to all those who are unaware of it. We mostly hear this ‘why music is not allowed in Islam? And we hear music just for peace of mind and for relax of body’ but we can’t try to search the reason behind this prohibition. Islam is the complete coad of life and it give all kind of reasons for this prohibitions ???? so please stop listening ???? ???? . This if you are addicted of music then listen the verses of Holy Quran. And believe me these is nothing so peaceful then Quran . And one more thing alway you feel sleepy on rose other than throne so music always exite you but Quran give you real peace that you basically quench.
Excellent points raised????