Let’s learn how to forgive.
لا تثرب عليكم اليوم يغفر الله لكم هو ارحم الراحمين۔
یہ الفاظ کبھی آسان نہیں ہوتے ، انہوں نے مجھے ٹو کا ، میری اس بات پر وہ مسکرائیں کہ کیوں آسان نہیں ہوتے؟ کیا یہ تب آسان نہیں تھے جب یوسف علیہ اسلام نے اپنے بھائیوں سے کہے تھے میرے ماتھے پر بل ابھرے کہ وہ آسان تو نہیں تھا کہ۔۔۔ ان بھائیوں کو یہ لفظ کہہ دینا جنہوں نے آپ کو مارنے کی کوشش کی۔ یہ الفاظ ان بھائیوں سے کہنا آسان کیسے ہو سکتا ہے جن بھائیوں کی وجہ سے آپ اپنے گھر اور خاندان سے بچھڑ کر غلام بنا لیے جاؤ ؟ انہوں نے مجھے دیکھا اور اپنے مخصوص دھیمے لہجے میں کہنے لگیں۔۔۔ نہیں میرے بچے! یہ الفاظ تب مشکل ہوتے ہیں لگیں جب ارحم الراحمین اللہ کی رحمت پر انسان شبہ کرنے لگے جب دنیا کی خواہش اس قدر دل میں بس جائے کہ دنیا ہی سب کچھ لگنے لگے ۔ جب دنیا کا چھن جانا ہی سب سے بڑا ھم اور غم ہو ۔ تب یہ الفاظ کبھی آساں نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔جب زبانوں کو غیبت کی لذت حاصل ہو جائے ہے وہ یغفر الله لکم کی مٹھاس کو محسوس نہیں کر سکتیں۔۔۔۔ کسی ایسے شخص کو لاتثرب علىكم اليوم کہنا تب ہی مشکل ہوتا ہے جب اس کا دیا ہوا دکھ ہمیں یہ بھلا دے کہ ہمارا رب فانی قریب کا اعلان کرتا ہے۔ جسے فانی قریب پر یقین آ جائے اس کے لیے لاتثرب عليكم اليوم اتنا ہی آسان ہو جاتا ہے کیوں کہ جسے الله کا قرب مل جائے اس کے لیے کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی۔ میں ان کی یہ باتیں سنتے ہوئے جسے میں خود کو ٹٹولنے لگی کہ کیا میں فانی قریب پر یقین نہیں رکھتی کہ میر لیے کسی بھی ایسے شخص کو لاتثرب عليكم اليوم کا اعلان مشکل ہو جاتا ہے جو بھی میرے مزاج کے برعکس بات کرے ۔ جو مجھے مصر کہ بازاروں میں بیچتا نہیں ہے۔ محض میری کسی بات سے اختلاف کر دیتا ہے کہ کوئی میرے ساتھ برے سے برا کرے تو وہ بھی میرے قتل کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہوتا۔۔ اس انکشاف بر دل چاہ رہا کہ وہاں سے بھاگ جاؤں اور اس کوشش میں لگ جاؤں کہ میں اس ورثہ کا حصہ بن سکوں جسے اللہ نے اپنی کتاب میں نقل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. وہ کہہ رہیں تھیں کہ یہ الفاظ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک سے ادا ہوئے تھے جب وہ ان لوگوں کو معاف کر رہے تھے جنہوں نے ان کے پیارے چچا کا کلیجہ چبایا ۔۔۔جنہوں نے آپؐ کی ذات اقدس کو اپنے شہر سے نکلنے پر مجبور کیا تھا۔ اور کیا کیا مظالم تھے۔ پھر یہ ورثہ ایمان کی دولت کے ساتھ ساتھ صلاح الدین ایوبی تک پہنچا : انہوں نے یروشلم کی آزادی پر اعلان کیا ,لا تثرب عليكم الیوم – میں ان سے جانا چاہتی تھی کہ اسے آسان کیسے بنائیں کہ لاتثرب علیکم الیوم ہم پر آسان ہو جائے ۔۔۔۔۔۔پر جیسے وہ مجھے کے بھانپ گئیں تھیں خودی بولیں یغفر لکم کے ساتھ یغفر لنا کے الفاظ کی کثر ت کر دو ۔ لاتثرب علیکم الیوم تم پر آسان کر دیا جائے گا ۔ میرے حلق میں جیسے کچھ پھنس گیا کہ اپنے گناہوں کی معافی سے دوسروں پر معافی کا اعلان آسان ہو جاتا ہے؟ جب اپنے گناہ یاد ہوں تو دوسروں کے لیے معافی آسان ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔وہ اللہ واقعی ارحم الرحمین ہے۔۔۔۔۔۔۔
Simply outstanding writing!!! I was so involved with it as if I wanted it more to read!
Jazakillahu khairan for these timely reminders…
Simple but powerful ????❤
Heart touching words